the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
وارانسی 8 مئی ( اعتماد نیوز) وارانسی میں جہاں سے بے جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امید وار نریندر مودی سنگھ پریوار کی پر جوش مہم کے دوران مقابلہ کررہے ہیں اس وقت سارے ملک کی توجہہ کا مرکز بناہوا ہے۔ تاہم آج بنارس کی جامع مسجد نادر سرائے میں کوئی تین سو علما کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وارانسی کے امیدوار شری اروند کجریوال کی تائید کا اعلان کیا ۔اس اجلاس کی صدارت جناب محمد نذیر احمد نے کی جو جنتا دل قومی تادیبی کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ اس اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے شری یوگیندریادو نے جو اروند کجریوال کے مشیر اعلیٰ ہیں کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ملک سے فرقہ پرستی اور رشوت ستانی اور بدعنوانیوں کا خاتمہ کی جائے اور عام آدمی کو اس کا حق مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ترقی کے لئے ایک روڈ میاپ تیار کرتے ہوئے اس کو روبہ عمل لایا جائے گا۔ بنارس کے مسلمانو ں کی صنعتوں کو فروغ دے کر اسے عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے گا اور ان صنعتوں کو ترقی دی جائے گی۔ عام آدمی کی مرکزی عاملہ کے رکن پرتھوی ریڈی نے جن کا تعلق کرناٹک سے ہے اور جو ایک سافٹ ویر انجنےئر ہیں اس اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اروند کجریوال کا مقصد بنارس کے عام آدمی کو اور اس کے فن کو ترقی دینا اور اس کو اپنے فن کا معقول معاوضہ دلاتے ہوئے باعزت زندگی گزارنے کا موقعہ فراہم کرنا ہے۔ جناب محمد نذیر احمد نے جو چار دن سے بنارس میں کیمپ کئے ہوئے ہیں کہا کہ بی جے پی



اور کانگریس دونوں ہی مسلمانوں کے ساتھ مخلص نہیں ہیں بلکہ دہوکہ دے رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں آسام میں سینکڑوں مسلمانوں کا قتل عام ہوا لیکن مرکز اور آسام میں خود کانگریس کی حکومت ہونے کے باوجود مسلمانوں کی زندگی اور معیشت کو بچانے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ بنارس کے علنا نے جو فیصلہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور بنارس نئے ہندوستان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے۔ مولانا مفتی عبدالباطن نعمانی سربراہ اعلیٰ بنارس علما بورڈ نے کہا کہ بنارس ہندو مسلم اتحاد کی علامت ہے ‘ لیکن بی جے پی کے امید وار کی وجہہ سے یہاں فرقہ پرستی کو ہوا دی جارہی ہے۔ یہاں کے سکیولر ووٹ تقسیم کرتے ہوئے بی جے پی کو فائیدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ۔ اس لئے مسلمانوں کو متحد ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔ مولانا اعجاز حسین جنرل سکریٹری مساجد بورڈ اتر پردیش نے کہا کہ فرقہ پرستی کے خاتمہ کے لئے ہمارحی دمہ داری بنتی ہے کہ عوام میں شعور بیدار کریں۔ اور عام ہندوؤں کو بھی اس سے واقف کروائیں۔ مولانا مفتی زبیر عالم دہلی نے کہا کہ علما کرام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عام آدمی کے اندر شعور بیدار کرنے کے لئے اپنا رول ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بھی مسلمانو ں کے تحفظ اور انکی ترقی کے لئے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا ہے اور مسلمانوں کو ووٹ بینک بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں لگ بھگ تین سو علما کرام نے شرکت کی اور عام آدمی پارٹی کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے کا عز م ظاہر کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.